AFC کا COVID-19 تعلیمی بحالی کا منصوبہ
وفاقی حکومت کی جانب سے ہماری قوم کی تاریخ میں تعلیم میں سب سے بڑی ایک بار کی سرمایہ کاری کی منظوری کے ساتھ، نیو یارک سٹی کو اس نسل کے طلباء کے لیے امید اور مواقع کی راہ ہموار کرنے کے لیے ایک پرعزم تعلیمی اقدام کی ضرورت ہے۔ ایسے منصوبے میں اکیڈمک سپورٹ، مینٹل ہیلتھ سپورٹ، اور آؤٹ ریچ و انگیجمنٹ میں وسائل کی سرمایہ کاری ضروری ہے۔ اسے ان طلباء کی مدد کے لیے ہدف بنایا جانا چاہیے جو وبا سے غیر متناسب طور پر متاثر ہوئے ہیں، بشمول ضرورت کے مطابق خصوصی تدریس اور معاونت کی فراہمی۔ یہ منصوبہ شہر کو اٹھائے جانے والے اقدامات کے لیے ہماری سفارشات کا خاکہ پیش کرتا ہے۔.